بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دیا اور کہا کہ وہ بائی پولر نامی ذہنی بیماری کا خراب کیس ہیں، انھوں نے کہا میں مان چکا ہوں کہ میں مرچکا ہوں۔
سابق بھارتی اداکارہ اور وی جے ریہا چکرابورتی کے پوڈکاسٹ چیپٹر ٹو میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے پنجابی گلوکار، میوزک پروڈیوسر اور اداکار نے بتایا کہ بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا لوگوں کو پہچاننا کافی مشکل ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی بیماری کو سمجھ نہیں پاتے۔
بدھ کو ریحا نے اپنے انسٹا گرام پر ہنی سنگھ کے ساتھ گفتگو کے ٹیزر ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے۔ یہ انٹرویو 17 جنوری کو آن ایئر ہوگا۔
اس موقع پر ہنی سنگھ نے اس وقت کے بارے میں گفتگو کی جب وہ مشکل وقت سے گز رے۔ انھوں نے کہا میں اتنی گہرائی میں گیا ہوں اور بائی پولر ڈس آرڈر کا انتہائی خراب کیس ہوں۔
ریہا چکرابورتی ہنی سنگھ سے انکی ڈاکیومینٹری کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ اسے دیکھ کر انکے خوشی سے آنسو نکل آئے جبکہ وہ دکھی بھی ہوئیں۔
ریحا نے بچنے پر ہنی کا شکریہ ادا کیا، جس پر ہنی نے کہا اکبر دی گریٹ کی الیگزینڈر دی گریٹ سے ملاقات ہو رہی ہے، اور دو فائٹر آپس میں مل رہے ہیں۔