• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاراج میں جنید کی اداکاری بے عیب نہیں تھی، عامر خان

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ جنید خان نے پہلی فلم مہاراج میں اُسی لیول کا کام کیا جیسا میں نے اپنی پہلی فلم میں کیا تھا۔

59 سالہ عامر خان نے 31 سالہ بیٹے جنید خان کی نئی فلم ’ لویاپا‘ کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر مہاراج میں اپنے صاحبزادے کی پرفارمنس پر کھل کر تبصرہ کیا۔

بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ جنید خان کی فلم میں پرفارمنس مجھے پسند آئی ہے، یہ کم و بیش اُسی لیول کا کام تھا، جو میں نے 1988ء میں اپنی پہلی فلم قیامت سے قیامت تک میں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنید خان کی نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی پہلی فلم مہاراج بالکل بے عیب نہیں تھی، ایمانداری سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کے کچھ حصے مزید بہتر کیے جاسکتے تھے۔

عامر خان نے مزید کہا کہ مجھے جنید خان کی فلم مہاراج پسند آئی تھی، اس کا کام بھی اچھا لگا لیکن اگر میں دل پر ہاتھ رکھ کر سچ بولوں تو مجھے لگا کہ اس کی اور میری پہلی فلم میں کام کا معیار یکساں تھا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم کا آخری حصہ بہت زبردست تھا لیکن اس کے کچھ حصے بہتر کیے جاسکتے تھے، جس پر کہہ سکتا ہوں کہ جنید خان فی الحال کچھ کچا ہے، اس کی پرفارمنس بے عیب نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ آگے مزید سیکھے گا اور مزید بہتر ہوجائے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید