• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کی کارروائیوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 44 ہو گئی

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فوج نے حماس کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 26 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی کارروائیوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی اب تک تعداد 44 ہو چکی ہے۔

مصر میں 2 اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

علاوہ ازیں اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے مصر میں 2 اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق قاہرہ میں اسرائیلی سفارتخانہ شہریوں کی واپسی کے لیے کام کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید