راولپنڈی کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے تدریسی عمل غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا۔
اس حوالے سے ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔
ٹیچرز یونین نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نج کاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، پنجاب حکومت لیو اِن کیشمنٹ کا ترمیمی فیصلہ فوری واپس لے اور پینشن رولز میں ترمیمی فیصلے کو بھی فوری واپس کیا جائے۔
اسکول اساتذہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی معطلی کی ذمے داری پنجاب حکومت پر ہو گی۔
ٹیچرز یونین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ٹیچرز 2 ماہ سے سراپائے احتجاج ہیں، پنجاب کے اساتذہ کے حقوق وفاقی طرز پر بحال کیے جائیں۔