• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو، چینی، سیمنٹ، کھاد سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر میں گزشتہ سال سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرایا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا مقصد ٹیکس ادا کیے بغیر اشیاء کی فروخت کا پتہ لگانا ہے، یہ سسٹم بازار میں جعلی اشیاء کی فروخت کو بھی روکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام ایف بی آر کی مہر والی اشیاء کی خریداری کی حوصلہ افزائی کریں، مختلف اشیاء پر ادائیگی کی تصدیق نشان کو اسکین کر کے کی جاسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کی تصدیق کے لیے ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، جن اشیاء پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا عوام اس کی نشاندہی کریں۔

تجارتی خبریں سے مزید