• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ کا بخار، احمد آباد کے اسپتال شائقین سے بھرنے لگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جمعرات کی شب پریکٹس کی۔ بھارتی ٹیم بھی ہفتے کو ہونے والے اہم ترین میچ کیلئے احمد آباد پہنچ گئی۔ شہر میں زبردست گہماگہمی ہے، شائقین میں کرکٹ کا بخار چڑھ چکا ہے۔ ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ احمد آباد کے اسپتالوں میں شائقین کرکٹ کا رش لگ گیا۔ شائقین کرکٹ چیک اپ پیکج کا پوچھ رہے ہیں۔ دریں اثنا احمد آباد میڈیکل ایسوسی ایشن نے ایسے کیسز کو لینے سے انکار کی ہدایت کر دی ہے۔ میچ کے جعلی ٹکٹس فروخت ہونے لگے۔ پولیس نے اس ضمن میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جعلی ٹکٹ 25 گنا مہنگے بیچے جارہے ہیں ۔ احمد آباد کیلئے ہوائی جہازوں کے کرایوں میں بھی 4 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس صورتحال میں ریلوے نے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان دوتیز ترین ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ والے دن احمد آباد شہر کو نو ڈرون زون قرار دیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کو11 ہزار سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ بھارتی بیٹر شبمن گل بھی احمد آباد پہنچ گئے ہیں، انہوں نے ٹریننگ شروع کردی۔ تاہم میچ میں ان کی شرکت پر مشکوک ۔ ادھر بھارتی کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، وہ پاک بھارت میچ میں تبصرے نہیں کرسکیں گے۔