مسجد الحرام میں جمعے کی نماز سے قبل لاکھوں زائرین نے فلسطین کے لیے دعائیں کیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امامِ حرم فلسطینیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے رو دیے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں بھی فلسطینیوں کے حق میں دعائیں کی گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں غزہ کی پٹی اور فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بغداد میں ہزاروں مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔
علاوہ ازیں پاکستان میں بھی نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین کے لیے دعائیں کی گئیں۔