فلم انڈسٹری کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار بلال لاشاری کی شاہکار جیو فلمز کی پیشکش 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی شاندار نمائش کو ایک سال مکمل ہوگیا۔
دنیا بھر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی سپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔
بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان میں نان اسٹاپ نمائش کا ایک سال مکمل کر لیا ہے کیونکہ فلم اپنی پہلی ریلیز کی سالگرہ کے موقع پر یونیورسل سنیماؤں اور سینٹورس سنیما گھروں میں مسلسل نمائش کیلئے پیش رہی۔
کیو سنیما لاہور اور ایٹریئم سنیما کراچی نے فلم کو ایک بار پھر ناظرین کیلئے پیش کیا۔
فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم فیسٹیول ناروے میں 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کیلئے 'بہترین فلم ساز' کا ایوارڈ جیتا تھا اور انہیں ان کی خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا۔
دی لیجنٹ آف مولا جٹ 2022 میں برصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی، فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے میں دنیا بھر میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔
اس سے پہلے یہ فلم کئی دوسرے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اس کے نام بہت سے ٹائٹل ہیں جن میں سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم، سال 2022 کیلئے برطانیہ میں برصغیر کی فلم، 28 ستمبر 2023 کو روس میں ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر میں 13 کروڑ 88 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ بزنس کرچکی ہے۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ اور فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجاز، ریشم، بابر علی اور راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔