صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے غزہ اور اسرائیل جنگ میں 10 فلسطینی صحافیوں کی موت کی تصدیق کر دی۔
سی پی جے کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ میں اب تک کم از کم 12صحافی مارے جا چکے ہیں۔
سی پی جے کے مطابق اسرائیل اور غزہ جنگ کے ابتدائی 8 دنوں میں 8 صحافی زخمی اور 2 لاپتہ ہوئے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی جا رہی اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ سے لے کر ایشیاء، یورپ، امریکا اور مغربی ممالک میں بھی فلسطینیوں کے حق میں لاکھوں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
مغربی ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں سب سے بڑی ریلی وسطی لندن میں بی بی سی کے براڈ کاسٹنگ ہاؤس کے باہر سے نکالی گئی جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔
ریلی وائٹ ہال تک نکالی گئی جس میں ہر عمر کے افراد اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
ریلی میں یہودیوں کا ایک گروہ بھی شامل تھا۔