• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ تربت میں ملوث عناصر بچ نہیں پائیں گے،آصف دمڑ

کوئٹہ (پ ر ) صوبائی وزیر زراعت انجینئر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑنے سنجاوی میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف قبائلی معتبرین سیاسی رہنماؤں سرکاری افسران سے گفتگو میں کہا ہے کہ نگران حکومت کی کوشش ہے کہ دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ عوام کے مسائل حل فلاح وبہبود کے ترقیاتی کام کیئے جائیں۔ا س سلسلے میں سیکرٹریز اور افسروں کو ہدایت کرتے ہیں عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ دستیاب وقت میں زیادہ خدمت کی جائے ۔ انجینئر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی اور کابینہ کا وژن ہے کہ دستیاب وسائل اور اختیارات میں عوام کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں انقلاب لانے کی کوشش کررہے ہیں، اس محکمے میں کوتاہی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ زمینداروں کے مسائل حل ان کو سہولیات دینگے ۔ انہوں نے تربت میں 6 بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔ واقعہ افسوسناک ہے، مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید