تہران (اےایف پی)ایران کے انتہائی معروف فلم ساز اور ہدایت کار دریوش مہرجوئی کو ہفتہ کی شام تہران کے قریب اپنے گھر میں اہلیہ سمیت خنجر کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ علیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن پرچیف جسٹس کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ دریوش مہرجوئی اوران کی اہلیہ واحدیہہ محمدی فر کی گردنوں پر چاقوئوں کے متعدد وار کئے گئے۔ تہران کے قریب صوبہ البرز کے چیف جسٹس حسین فاضلی کے مطابق مقتول فلم ساز نے ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ اپنی بیٹی مونا کو عشائیہ پر مدعو کیا تھا لیکن جب وہ تہران کے قریب ’’کرج‘‘ میں ان کی رہائش گاہ پہنچے تو انہیں اپنے مقتول والدین کی لاشیں ملیں۔