کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء خوردنوش کو سرکاری نرخ نامہ پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے بلا رعایت کارروائی ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، کمشنر کراچی نے کہا کہ منگل کے روزز گرانفروشوں، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجے میں200 دکانداروں کا چالان کرکے 25 لاکھ 70 ہزار600 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیااور متعدد دکانداروں کو وارنگ دی گئی، ضلع کورنگی میں اشیاء خوردنوش، مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹااور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے19دکانداروں کا چالان2 لاکھ44 ہزار جرمانہ عائد کیا۔