• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی پاکستان کیخلاف ریکارڈ شراکت

ورلڈ کپ 2023ء کے 18ویں میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بنگلورو میں آسٹریلوی اوپنرز نے 259 رنز کی شراکت قائم کی، جو کسی بھی وکٹ پر پاکستان کے خلاف سب سے بڑی شراکت ہے۔

پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کسی جوڑی نے 200 رنز کی شراکت قائم کی ہے۔

اس سے قبل برائن لارا اور ڈیسمنڈ ہائنس نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 175 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید