بیجنگ (آئی این پی)تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ فورم برائے بین الاقوامی تعاون مکمل طور پر کامیاب رہا۔ ہفتہ کے روز چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ بین الاقوامی معیشت کے ڈائریکٹر جنرل لی کھہ سین نے کہا کہ فورم کے دوران مجموعی طور پر 458 نتائج حاصل کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔