• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 436 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 436 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 182 بچے بھی شامل ہیں، غزہ کی پٹی میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 87 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران 830 بچوں سمیت 1500 افراد لاپتہ ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت نے کہا خدشہ ہے لاپتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ اگر شمالی غزہ کے تمام اسپتال خالی نہ کیے گئے تو وقت ضائع کیے بغیر ان پر بمباری کردیں گے۔

عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے اسپتال خالی کرنے کے حکم پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید