• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر زمینی حملے 3 ماہ تک جاری رہ سکتے ہیں: اسرائیلی وزیرِ دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلینٹ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلینٹ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی وزیرِ دفاع یوو گیلینٹ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر متوقع زمینی حملے 3 ماہ تک جاری رہ سکتے ہیں۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کی تحریک کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گیا تو یہ حملہ آخری ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن کو مسلح افواج اور پیادہ فوج سے پہلے فضائیہ کے بموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے امریکی حکومت اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں اپنی زمینی کارروائی کو ملتوی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ حماس کے زیرِ حراست قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی 14 سو ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہیں جبکہ شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس میں خواتین اور بچے کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید