• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم تعلیم کیساتھ حالات پر بھی نظر رکھیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ طالب علم تعلیم کے ساتھ حالات پر بھی نظر رکھیں۔

جامعہ کراچی کے طلباء نے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلی نکالی، اس ریلی میں قائم مقام وائس چانسلرحسن فیروز اور حافظ نعیم الرحمٰن بھی شریک ہوئے۔

طلبہ نے 200 فٹ طویل فلسطینی پرچم لہرا کرفلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کیا۔

قائم مقام وائس چانسلر فیروز حسن نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا فرض ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کو ہم سب مل کر للکار رہے ہیں، طالب علم تعلیم کے ساتھ حالات پر بھی نظر رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید