• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا حماس کی حمایت سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان

حزب اللّٰہ نے واضح کیا ہے کہ دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی آجائیں تو حزب اللّٰہ کو حماس کی حمایت سے دست بردار نہیں کراسکتے۔

لبنانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بیس روز کے دوران اسرائیل لبنان سرحد پر اسرائیل کے 17 فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری آپریشن الاقصیٰ طوفان میں اس کے 309 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 224 افراد تاحال یرغمال ہیں۔

حماس نے جمعرات کو بھی اسرائیل کے شہر تل ابیب سمیت مختلف مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ 

حماس اور حزب اللّٰہ کے حملوں کے سبب سوا لاکھ سے زائد اسرائیلی آبادکاروں کو شمال سے جنوب منتقل ہونا پڑا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید