• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جو باقی رہ گیا اسے بھی ختم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو باقی رہ گیا ہے اسے بھی ختم کر دیں گے ۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا ایران کے باقی ماندہ حصے کو بھی ختم کر سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو تیل اور تجارت کے لیے آبنائے ہرمز پر انحصار کرتے ہیں، اور کہا کہ امریکا کے بعض اتحادی اس معاملے میں مناسب ردِعمل نہیں دے رہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ  کیا ہوگا اگر ہم آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کی ذمہ داری خود نہ لیں، سوچتا ہوں آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی ذمے داری اس کو استعمال کرنے والے ممالک کو ہی دے دیں، اس سے ہمارے کچھ غیر فعال اتحادی فوری اور تیزی سےحرکت میں آجائیں گے۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سمیت دیگر عہدیداروں کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت نے یکم مارچ سے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے، جس کے بعد خطے اور عالمی تجارت میں شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے اتحادی ممالک کے ساتھ ساتھ چائنا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم آبی راستے کو دوبارہ کھلوانے کے لیے کردار ادا کریں۔

آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم تیل بردار گزر گاہوں میں شمار ہوتی ہے اور یہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اس لیے اس کی بندش عالمی معیشت اور توانائی کی سپلائی کے لیے بڑا خطرہ سمجھی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید