• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے 76 سال مکمل، او آئی سی کا حق خودارادیت دینے کا مطالبہ

جدہ (شاہدنعیم)27اکتوبر کو جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے 76سال مکمل ، او آئی سی کا کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ ، او آئی سی میں پاکستان کے سفیر فواد شیر نے کہا ہے کہ اسلامی سربراہی اجلاس اور او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے فیصلوں اور قراردادوں کے حوالے سے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت پر زور دیا ہےکہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے اور 5 اگست 2019 سے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے، او آئی سی نے بین الاقوامی برادری سے جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید