• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ کو پانی فراہم کرنے والی 3 میں سے دوسری پائپ لائن کھول دی

اسرائیل نے غزہ کو پانی فراہم کرنے والی 3 میں سے دوسری پائپ لائن کھول دی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پائپ لائن کے ذریعے یومیہ 28.5 ملین لیٹر پانی غزہ پہنچایا جاسکے گا۔ 

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے تباہ کن حملے کے بعد غزہ کو پینے کے پانی کی فراہمی روک دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید