• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں خوراک کی قلت نہ ہونے کے اسرائیلی دعوے پر امریکی حکام نے سوال اٹھادیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی حکام نے غزہ میں پانی، خوراک اور دواؤں کی کمی نہ ہونے کے اسرائیلی دعوے پر سوال اٹھا دیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں خوراک، پانی اور دوا کی کمی نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اگلے چند دنوں میں خوراک، پانی اور دوا لے کر مزید ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے۔

اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اسرائیل کسی ٹرک کو بغیر چیکنگ غزہ نہیں جانے دے گا۔

تاہم امریکی حکام نے غزہ میں وافر خوراک، پانی اور دوا کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے پر سوال اٹھا دیا۔

امریکی حکام کے مطابق غزہ میں قابل اعتماد بین الاقوامی پارٹنرز نے بتایا ہے کہ خوراک، پانی اور دوا کی کمی برقرار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید