• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس: آغا سراج درانی کو شوکاز جاری

آغا سراج درانی--فائل فوٹو
آغا سراج درانی--فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شوکاز جاری کر دیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 نومبر 2022ء کو آغا سراج کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ حکم کے باوجود ملزم نے نیب کورٹ میں کیوں سرینڈر نہیں کیا؟

عدالت کی جانب سے وکیل سے کہا گیا کہ پہلے آپ اس بات کا جواب دیں پھر ضمانت کا فیصلہ ہو گا۔

عدالت نے آغا سراج درانی سے 8 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید