تربت تھانے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ایس پی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایس پی کو تبدیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی محمد بلوچ کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایس پی سریاب ضیاء مندوخیل کو ایس پی تربت تعینات کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد میں تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں 4 مزدور بھی شامل تھے۔