کراچی(نیوزڈیسک)چین کی کمپنیوں بیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام مٹادیا ،وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا نام ان کمپنیوں کے آن لائن نقشوں پراب موجود نہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیدو کے آن لائن نقشے اسرائیل کی تسلیم شدہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کررہے ہیں، لیکن ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں۔