• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت ساری دنیا میں اہم مسئلہ فلسطین کا ہے: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق— فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی سراج الحق— فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت ساری دنیا میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین کا ہے، فلسطین کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرنا چاہیے، ابھی تک اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد نہیں ہوا۔

سراج الحق نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوامِ متحدہ نے بھی اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کیں، اس پوری صورتِ حال میں اسلامی رائے عامہ فلسطنیوں کے حق میں ہے لیکن امریکا اسرائیل کےحق میں بول رہا ہے اور سپورٹ بھی کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ پر حملوں میں 18 ہزار ٹن بارود استعمال کیا جا چکا ہے جس سے 8 ہزار 306 سے زیادہ مسلمان بھائی شہید  اور 1 لاکھ 80 ہزار مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ 19 نومبر کو غزہ کے حق میں لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا مارچ ہو گا، ملک میں اس وقت سیاسی اور معاشی بحران ہے، ملک کی موجودہ صورتِ حال کی ذمے دار سابق حکومتیں ہیں، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے لائن لاسز کا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جا رہا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، جتنی بجلی استعمال کرتے ہیں اتنے ہی پیسے لیے جائیں، ابھی تک انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی، الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری کرے۔

قومی خبریں سے مزید