واپڈا نے نولانگ ڈیم پروجیکٹ کے لیے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ جاری کر دیا ہے۔
یہ کنٹریکٹ ترکیہ اور پاکستان کی 2 کمپنیوں پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق کنٹریکٹ کے تحت نولانگ ڈیم پروجیکٹ کے تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور کنٹریکٹ کے تحت پروکیورمنٹ ڈاکو منٹس بھی تیار کیے جائیں گے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا ہے کہ نولانگ ڈیم پروجیکٹ کے لیے مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب واپڈا ہاؤس میں ہوئی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق نولانگ ڈیم بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں دریائے مولا پر تعمیر کیا جائے گا، اس ڈیم میں 2 لاکھ 42 ہزار 163 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو گا۔
ترجمان واپڈا نے یہ بھی بتایا ہے کہ نولانگ ڈیم کی بدولت بلوچستان میں 47 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہو گی اور 4 اعشاریہ 4 میگا واٹ پن بجلی بھی حاصل ہو گی۔