• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی معیاراچھا بنانے کیساتھ کریکٹر بلڈنگ بھی ضروری ہے: بلیغ الرحمٰن

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن، فائل فوٹو
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن، فائل فوٹو 

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں، تعلیمی معیاراچھا بنانے کے ساتھ کریکٹر بلڈنگ بھی ضروری ہے۔

بلیغ الرحمٰن نے نجی یونیورسٹی میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز دنیا بھر میں جا رہے ہیں اور وہاں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جب تک ریسرچ نہ کی جائےآپ کسی بھی شعبہ میں آگے نہیں بڑھ سکتے، آج کل جو مسائل ہیں وہ بھی نظر میں رکھنے چاہئیں اور مشاورت کے ساتھ حل کرنے چاہئیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمارے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹنگ کے معیار میں فرق ہے، اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بہت سارے طلبہ امتحان میں ایک ہی جواب اپنے انداز میں لکھتے ہیں، چیکنگ کے معیار میں فرق کی وجہ سے ان کی گریڈ میں فرق آ جاتا ہے۔

گورنر بلیغ الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں ہر بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے پہلے سرچ کرنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید