• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کا نام خراب کرنے والوں کے خلاف ہیں، افتخار احمد

اسکرین گریب: سوشل میڈیا
اسکرین گریب: سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ملک کا نام خراب کرنے والوں کے خلاف ہیں۔ 

بنگلور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ اگلے میچز میں اور بہتر پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا جو رول ہوتا ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں، ہمارے ہاتھ میں محنت کرنا ہے، پوری ٹیم محنت کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلان کے مطابق ابتدائی لمحات میں بولنگ کروانے آتا ہوں، ہم پوری کوشش کریں گے کہ ٹاپ فور میں آئیں۔

افتخار احمد نے کہا کہ ہمارے ذہن میں ہے کہ اپنا رن ریٹ بھی برقرار رکھنا ہے، فخر زمان کا ٹیم میں واپس آنا اچھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کنڈیشنز میں شروع میں تیز رنز کرنا اہم ہے، بنگلور میں ایک میچ کھیل چکے ہیں، یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی ایسے کام کرتا ہے جس سے ملک کا نام خراب ہوتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید