• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں تاریخی پیکیج کا اعلان اسی ہفتے ہو گا: نگراں وزیراطلاعات

نگراں وزیرِ طلاعات بلوچستان جان اچکزئی---فائل فوٹو
نگراں وزیرِ طلاعات بلوچستان جان اچکزئی---فائل فوٹو

نگراں وزیرِ طلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں لوگوں کے روزگار اور تجارت کے فروغ اور ترقی کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان اسی ہفتے ہو گا۔

نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن میں معاشی صورتِ حال کے پیشِ نظر وفاقی اور بلوچستان حکومت ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِاعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو بہت زیادہ احساس ہے کہ چمن میں معاشی صورتِ حال خراب ہے۔

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ چمن میں لوگ کافی متاثر ہیں، ان کے لیے روزگار اور رزق کمانا مشکل ہو گیا ہے، معیشت پر کافی زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید