کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس کے نرخ بڑھا کر صنعتی صارفین کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں نئے نرخ پر بند ہو جائیں گی، گیس کے نرخ بڑھانے سے بڑی صنعتوں کا کیش فلو بری طرح متاثر ہو گا۔
افتخار احمد نے کہا ہے کہ بلند شرحِ سود میں بینکوں سے ادھار لے کر کام کرنا پیداواری لاگت مزید بڑھائے گا، پیداواری لاگت بڑھنے کا اثر ملکی برآمدات پر بھی ہو گا۔
کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اوگرا کے تجویز کردہ گیس کے نرخ 1350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرے، گیس کے نرخ مرحلہ وار بڑھائے جائیں تاکہ صنعت اس کا انتظام کر سکے۔