امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ جنگ میں جزوی وقفے پر بات چیت کی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے ارادے ظاہر کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا ہے۔
غیرملکی ٹی وی اے بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کے لیے سلامتی کی مجموعی ذمے داری سنبھالے گا، اس وقت حماس کی وجہ سے اسرائیل کے پاس سیکیورٹی کی ذمے داری نہیں ہے۔
علاوہ ازیں مغربی کنارے میں جنین کیمپ کے باہر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 160 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔