• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایندھن کے بغیر غزہ میں ہماری خدمات رُکنے کے قریب ہیں، اقوام متحدہ ایجنسی

اقوام متحدہ کی انسانی امور ایجنسی کا غزہ کی صورتحال پر کہنا ہے کہ ایندھن فراہمی کے بغیر غزہ میں ہماری خدمات رُکنے کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سہولتی مراکز بند ہو رہے ہیں اور جان بچانے کے ذرائع ختم ہو رہے ہیں۔

دوسر ی جانب غزہ میں رفح کراسنگ سے گذشتہ روز 93 امدادی ٹرک آئے، فلسطینی ہلال احمر کے مطابق امدادی ٹرکوں میں خوراک، پانی، بنیادی ضروریات کا سامان، طبی آلات اور ادویات لائی گئی ہیں۔

21 اکتوبر سے اب تک غزہ میں امداد کے صرف 569 ٹرک آئے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے پہلے غزہ میں روزانہ 750 سے 850 تک امدادی ٹرک آتے تھے، غزہ آنے والی امداد میں ایندھن شامل نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید