• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
-----فائل فوٹو
-----فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا ہو گیا۔

چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ سمیت کئی شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی فی کلو 185 روپے میں دستیاب ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی پرچون کی دکانوں پر فی کلو قیمت 195 سے 2 سو روپے ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ کی شوگر ملوں سے ماہ اکتوبر اور نومبر کا کوٹہ نہیں اٹھایا گیا ہے، بلوچستان کے ستمبر کوٹے کے 19 ٹرک کسٹم سکھر نے پکڑے ہیں۔

ڈیلرز نے کہا ہے کہ ٹرکوں کے ساتھ پرمٹ، این او سی تھا، بلوچستان حکومت نے ٹرک چھوڑنے کا خط بھی لکھا، بلوچستان حکومت سے تصدیق ہونے کے باوجود سکھر کسٹم نے چینی ضبط کر لی۔

کمشنر کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کا کسٹم کے ساتھ رابطہ ہے، معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید