• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو قائدِ اعظم کی تھی: حافظ طاہر اشرفی

حافظ طاہر اشرفی---فائل فوٹو
حافظ طاہر اشرفی---فائل فوٹو 

نگراں وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو قائدِ اعظم کی تھی۔

انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ غزہ میں بچوں اور خواتین کو قتل کیا جا رہا ہے، اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسلح افواج قربانیاں دے کر پاکستان میں امن کو یقینی بنا رہی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان میں کسی گروہ یا جتھے کو مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پیغامِ پاکستان کے تحت علماء ملک میں امن کے لیے متفق ہیں، نگراں حکومت جو کرسکتی ہے کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید