• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا، تعداد 12 ہوگئی

کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا، متوفی گلشن معمار کا رہائشی تھا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق 38 سال کے متاثرہ شخص کو 7 نومبر سے بخار، سر درد اور الٹی کی شکایت تھی۔

ترجمان کے مطابق نیگلیریا سےجاں بحق شخص8 نومبر تک گھر میں رہا اور ادویات استعمال کیں، 9 نومبر کو طبیعت بگڑنے پر اسے نجی اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں اب تک نیگلیریا سے 12 افراد انتقال کرچکے ہیں، جن میں11 کا تعلق کراچی سے تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نگلیریا سے بچاؤ کےلیے ناک میں پانی ڈالنےمیں احتیاط کیا کریں، طبی ماہرین اور ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز کے مطابق پانی میں کلورین کا استعمال کریں۔


صحت سے مزید