• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو بلوچستان کی تعمیر وترقی کیلئے سنجیدہ ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مکمل تیاری کیساتھ انتخابی میدن میں اترے گی ، بلوچستان سمیت پورے ملک میں عوام کو متحرک کیا جا رہا ہے، 30 نومبرکوکوئٹہ میں یوم تاسیس کا جلسہ بلوچستان کی سیاست میں نئی راہوں کا تعین کرے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہونگےکیونکہ یہ پاکستان کے عوام کی آواز اور ان کی دلی خواہش ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روز اول سے صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی ہماری سیاست کی بنیاد ہے نوجوانوں کوروزگار، تعلیم ، صحت کی بہترین سہولیات اور دیگر مشکلات سے نجات دلانا پیپلزپا رٹی کا منشور ہے ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بلوچستان کی تعمیر وترقی اور یہاں کے عوام کو حقوق دینے کیلئے بے حد سنجیدہ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان ترقی کرے اور آگے بڑھے کیونکہ بلوچستان کی بہتری، خوشحالی اور تعمیر سے پورے پاکستان کا مستقبل جڑا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی خوشحالی اور بحرانوں کے خاتمے کے لئےعوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اورپیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں ۔
کوئٹہ سے مزید