• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار جواد احمد کے والد توقیر احمد انتقال کر گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد کے والد توقیر احمد انتقال کر گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ہفتے کو پوسٹ شیئر کر کے گلوکار نے اپنے والد کے انتقال کی خبر دی۔

انہوں نے لکھا کہ میرے والد پروفیسر توقیر احمد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

جواد احمد نے پوسٹ میں والد کی نمازِ جنازہ و تدفین کے حوالے سے بھی اطلاع دی تھی جو اتوار کو ہوئی۔


جواد احمد کی پوسٹ میں والد کے انتقال کی وجہ سے متعلق نہیں بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے جواد احمد کے والد کے انتقال کی خبر پر دُکھ کا اظہار اور گلوکار و لواحقین سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مرحوم نے لواحقین میں 1 بیٹی اور 3 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید