• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما میں مدافعتی نظام کمزور پڑنے سے بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں، ماہرین صحت

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اچھی اور متوازن غذا کی کمی کی وجہ سے انسان کا بیماریوں کے خلاف لڑنے والا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے جس کے باعث بیماریاں آسانی سے اسے اپنا شکار بنا لیتی ہیں۔ 

اس لیے اپنے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کو ترجیحی دینا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر بیماریوں کے خلاف آپ کے جسم کا دفاع کرتا ہے، بالخصوص یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب موسم بھیگا (بارش) ہونے کے ساتھ سرد ہونا شروع ہو جائے۔

ماہرین کے مطابق سرد موسم میں آپ کے مدافعتی نظام میں کمزوری کے اشارے ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کا مدافعتی نظام کم درجے کے انفیکشن سے لڑتا ہے تو آپ زیادہ تھکاوت محسوس کرتے ہیں۔ مدافعتی نظام میں کمزوری کے اشاروں میں زیادہ تھکاوٹ، نظام ہضم میں پریشانی اور تکلیف، نزلہ و زکام اور سر درد و کم درجے کا انفیکشن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عموماً لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سال میں دو سے تین بار انہیں نزلہ زکام (کولڈ) کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن اگر یہ 4 سے زیادہ بار ہو تو یہ مدافعتی نظام کی کمزوری کے اشارے ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق جب آپ کی طبعیت ناساز ہو تو جسم اینٹی باڈیز پیدا کرتا ہے جس کی بناوٹ ایسی ہوتی ہے کہ وہ وائرس پر حملہ کرتا ہے۔ بیکٹریا یا زہریلا مادہ آپ کو بیمار کرتا ہے۔ 

اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اچھی اور متوازن غذا جو کہ پروٹین اور وٹامنز سے بھرپور ہوں، پابندی کے ساتھ ورزش اور بھرپور نیند ضروری ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید