• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑا کرنے پر ایم آئی ٹی اپیلیٹ ٹریبونل کے 2 ممبران کو ہٹانے کی منظوری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کابینہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن اپیلیٹ ٹریبونل کے آپس میں جھگڑنے والے 2 ممبران کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹریبونل جسٹس (ر) عبدالشکور نے ان ممبران کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ طارق منصور اور عبد الغفور قریشی وزیر بلدیات اور وزیر قانون کے سامنے وضاحت بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممبران نے دوران سماعت جھگڑا کیا اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، ممبر کے پی ایم ٹی آئی منصور طارق نے اپنا استعفیٰ سیکریڑی ہیلتھ کو بھیج دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت نے منصور طارق کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منصور طارق کو عہدے سے ہٹانے کے کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

صحت سے مزید