• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کیموتھراپی کے بغیر خون کے سرطان کا نیا علاج دریافت، تجربہ کامیاب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانوی تحقیق میں کیموتھراپی کے بغیر خون کے سرطان کا نیا علاج دریافت ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق فلیئر ٹرائل تحقیق میں 2 خاص ادویات سے کیا گیا علاج ناصرف کیموتھراپی سے زیادہ مؤثر ہے بلکہ مریضوں کے لیے زیادہ آسان اور کم تکلیف دہ بھی ہے۔

لیڈز ٹیچنگ اسپتال کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس تحقیق میں قومی محکمہ صحت (این ایچ ایس) میں زیر علاج سی ایل ایل (کینسر کی عام قسم) کے مریضوں نے حصہ لیا جن کی تعداد 786 تھی۔

ماہرین کے مطابق خون کے سرطان کے علاج کے روایتی طریقے کیموتھراپی جس میں ایک ابرٹینیب (Ibrutinib) کے بجائے دو دواؤں کا مجموعہ ابرٹینیب + وینیٹوکلیکس (Venetoclax) استعمال کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق 5 سال پر محیط اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن مریضوں کو دونوں دوائیں دی گئیں، ان میں سے 94 فیصد علاج کامیاب رہا جبکہ صرف ابرٹینیب والے مریضوں میں 74 فیصد جبکہ کیموتھراپی والے مریضوں میں کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔

طبی ماہرین کے مطابق دو سال بعد مشترکہ ادویات استعمال کرنے والے 66 فیصد مریضوں کی ہڈیوں میں کینسر بالکل نہیں پایا گیا۔

طبی ماہر ڈاکٹر طلحہ منیر  کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ایک سنگِ میل ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیموتھراپی کے بغیر علاج ممکن اور بہتر ہے۔

یہ تحقیق مستقبل میں خون کے سرطان (CLL) کا علاج کیموتھراپی کے بغیر ممکن بنانے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

صحت سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید