• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سابق اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر---فائل فوٹو
سابق اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر---فائل فوٹو 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ نامینیشن ہو رہی ہے، یہ سلیکشن پلس ہے۔

اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس دوران اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نواز شریف اپنے آپ کو وزیرِاعظم ڈکلیئر کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں، جس طرح ہماری پارٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔

اسد قیصر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید