• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف ۔ فوٹو: فائل
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ اجلاس 18 نومبر کو بھارت میں ہوگا۔

ذکا اشرف اور سلمان نصیر آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد احمد آباد میں 19 نومبر کو کھیلا جانے والا ورلڈ کپ فائنل بھی دیکھیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید