• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کرانے والا ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار، رقم اور اسلحہ برآمد

کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی ) سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے ڈیڑھ ماہ قبل اپنےہی گھر میں17لاکھ روپے کی ڈکیتی کرانے والا ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار، چوری کی گئی رقم اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیاگیا۔ ذرائع کے مطابق کلی شابو کے رہائشی عبدالواجد ولد داد کریم نے ائیر پورٹ تھانے میں6اکتوبر کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ دو مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں رکھے17لاکھ روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گئے ۔ جس پر ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔ تاہم انسپکٹرجنرل پولیس عبدالخالق شیخ نے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کو منتقل کردیا جس پر ایس ایس پی ونگ عبدالحق عمرانی نے ڈی ایس پی راجہ عبدالقیوم کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان روزی خان اور شبیر احمد کا سراغ لگا کر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ مدعی مقدمہ عبدالواجد کے بیٹے قدرت اللہ نے بتایا تھا کہ اس کے والد کے پاس 17لاکھ روپے ہے جو گھر میں ایک الماری میں رکھے ہوئے ہیں پھر اس کے بعد اپنے ہی گھر میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا جس پر عمل کرتے ہوئے اس کے گھر میں ڈکیتی کر تے ہوئے 17لاکھ روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گئے تھے ٹیم نے ملزمان کی نشاندہی پر گھر کے بھیدی قدرت اللہ کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید