• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار ہو گا

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس سے متعلق ریڈ کراس کے صدر نے قطر میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ میں گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 17 افراد شہید  ہو گئے۔

علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے سبب غزہ سے 17 لاکھ فلسطینیوں کو جبراً انخلا کرنا پڑ گیا۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق شمالی غزہ کی تین چوتھائی آبادی کو جبراً گھر بار چھوڑنا پڑگیا اور 9 لاکھ فلسطینی جنوبی غزہ میں اقوامِ متحدہ کے پناہ گزیں کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید