تہران(این این آئی)ایران نے دہشتگردی میں افغانیوں کے ملوث ہونے پر انہیں ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ ایرانی حکام نے سرحدی گذرگاہوں کو بھی بند کر دیا ہے اور کہا ہے کہ سرحد منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران سے غیر قانونی افغان باشندوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے اور اگست سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ افغان باشندوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جاچکا ہے۔