کراچی (جنگ نیوز) بھاری معاوضے پر النصر کلب جوائن کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو حیرت انگیز طور پر سعودی پرو لیگ دس مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکے۔
خیال رہے کہ انہوں نے گزشتہ سیزن میں 214 ملین پاؤنڈز کا ریکارڈ معاہدہ کیا تھا تاہم تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق الہلال میں شامل ہونے والے برازیلین فارورڈ نیمار نے اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں جن کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 43.71؍ملین پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔
دریں اثنالیونل میسی کے انٹر میامی کلب کا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کے النصر کلب سے آئندہ سال فروری میں ریاض سیزن کپ میں ہو گا۔ انٹر میامیالہلال کے ساتھ بھی مقابلہ کرے گی۔ تاریخوں کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔