چیئر مین پی ٹی آئی سے سانحہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کے لیے اٹک پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق اٹک پولیس اڈیالہ نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کیں۔
اس سے قبل گجرانوالہ، فیصل آباد اور قصور کی پولیس ٹیمیں بھی جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمہ درج ہے۔