• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان بائیوں کی من مانیاں‘ انتظامیہ نوٹس لے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت، ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگرنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں نان بائیوں کی من مانی عروج پر پہنچ گئی ،شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ، گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ سے معاہدے کے برعکس روٹی کے وزن میں کمی کردی گئی ،حالانکہ معاہدے کی رو سے 330گرام روٹی 50اور160گرام روٹی 25 روپے میں فروخت کرنے کا ان کو پابند کیا گیا تھا لیکن 25روپے کی روٹی بنانے کی بجائے نان بائیوں نے 330گرام کا وزن کم کرکے 50روپے میں فروخت کرنا شروع کردی۔ بیان میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے۔بیان میں شہربھر میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی گیس پریشر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا، گیس حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام سخت سردی میں گیس بندش اور پریشر میں کمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔انہوں نے گیس حکام سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کے فوری حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید