ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے ریاض میں ایران کے سفیر ڈاکٹر علی رضا عنایتی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمان الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیکورٹی امور محمد بن منھا اور دیگر حکام موجود تھے۔